ایک ہزار کا چالان ہونے پر غریب رکشہ ڈرائیور نے بجلی تاروں کو پکڑ کر خود کشی کرلی،ویڈیو رپورٹ دیکھیں

فیصل آباد(سی این پی)ٹریفک پولیس کی جانب سے بلاجواز اور زائد چالان کی شکایات اکثر سامنے آتی رہتی ہیں اور اکثر خبریں سامنے آتی ہیں کہ غریب رکشہ ڈرائیور نے یا چنگ جی ڈرائیور نے زائد چالان ہونے پر رکشے یا چنگ جی کو نذر آتش کردیا مگر اس کے باوجود پولیس کے اعلیٰ افسران کی چانب سے خاموشی ہے، کچھ اسی طرح کا واقعہ فیصل آباد میں بھی پیش آیا جہاں فیصل آباد نژوالا چوک میں وارڈن نے ایک غریب کشہ ڈرائیور کا ایک ہزار کا چالان کردیا رکشہ ڈرائیور نے کم کرنے کا کہا تھا تو دوبارہ کردیا ، رکشہ ڈرائیور جو پہلے ہی غربت کے ہاتھوں تنگ تھا بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور ہائی ولٹیج تاروں کو پکڑ کر اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا