ہیمشائر کائونٹی نے اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے گلوسٹر شائر کائونٹی کو 87 رنز سے شکست دیدی، ہیمشائر کائونٹی کی جیت میں ایک بار پھر پاکستانی فاسٹ بائولر محمد عباس کا کردار نمایاں رہا جنہوں نے میچ میں مجموعی طور پر نو وکٹیں حاصل کیں، محمد عباس نے پہلی اننگز میں 62 رنز دیکر چھ جبکہ دوسری اننگز میں 62 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ لیام ڈائوسن اور جیمز فلر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، گلوسٹر شائر کائونٹی کے جارج سکاٹ اور مالز ہامونڈ کی نصف سنچریوں کی بدولت یہ امید ہوتی تھی کہ وہ میچ کو ڈرا کی جانب لیجانے میں کامیاب ہو جائینگے تاہم دوسری نئی گیند لینے کے بعد ہیمشائر کائونٹی کے بائولرز نے آخری سیشن میں چار کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگا کر یہ امید بھی ختم کردی، اس کامیابی کے بعد ہیمشائر کائونٹی کی ٹیم ڈویژن ون چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ سرے کائونٹی کی ٹیم نمبر ون پوزیشن پر برقرار ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">