اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے قومی ایئرلائن پی آئی اے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر نان انجنیئرز کی تعیناتیوں سے متعلق کیس میں پی آئی اے کے ہیڈ آف ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کو زاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔گذشتہ روز پی آئی اے انجنیئر کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی جبکہ وفاق کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے پی آئی اے کی جانب سے وکیل یا مجاز افسر کے پیش نہ ہونے پر عدالت کی اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیاکہ اتنے اہم مسلے پر پی آئی اے کی جانب سے وکیل یا نمائندہ پیش کیوں نہیں ہوتا ؟،عدالت نے جواب کیلئے فریقین کو تیسری بار نوٹسسز جاری کرتے ہوئے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ کیس کی سماعت جون تک ملتوی کردی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">