روات انڈسٹریل اسٹیٹ میں گرڈ اسٹیشن کا کام جلد شروع کر کے مکمل کیا جائے گا،ارشد محمود کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

راولپنڈی (سی این پی )روات انڈسٹریل اسٹیٹ میں گرڈ اسٹیشن کا کام جلد شروع کر کے مکمل کیا جائے گا۔بجلی مسائل حل ہونے سے انڈسٹریل زون آباد ہو گا ۔ان خیالات کا اظہارروات نیشنل انڈسٹریل زون ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (NIZDA) کے صدر ارشد محمود اعوان نے اعلی سطحی اجلاس کے کے موقع پر پرکیا ۔ گزشتہ روز روات انڈسٹری کے لیئے نئے فیڈر اور گرڈ اسٹیشن سے متعلق روات انڈسٹریل اسٹیٹ NIZDA ہیڈ افس میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد کیا گیا ۔جس کی صدارت NIZDA ایسوسی ایشن کے صدر ارشد محمود اعوان نے کی اس اجلاس میں آیسکو راولپنڈی سرکل کے عارف خان صدوزئی اور ایکسین روات کو بمعہ ٹیکنیکل ,ٹیم خصوصی مدعو کیا گیا تھا اس اجلاس میں ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیدران توقیر احمد،عمران الحق،افتخار احمد جمال اور محمد طاہر نے گرڈ اسٹیشن کو جلد تکمیل کرنے کی درخوست کی حکام نے اس بات کا یقین دلایا گیا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں گرڈ اسٹیشن کا کام جلد شروع کر کے مکمل کیا جائے گا اس اجلاس میں خصوصی طور پر راولپنڈی چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کا بھی شکریہ ادا کیا گیا کہ انہوں نے انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیئے گرڈ اسٹیشن کے لیئے ذمین کا تحفہ دیا اور اس کی تکمیل میں بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ارشد اعوان کا کہنا تھا کہ روات انڈسٹریل زون میں گرڈ اسٹیشن لگنے سے انڈسٹری میں بجلی مسائل ختم ہونگے اور روات انڈسٹری پروان چڑھے گی۔ان کاکہنا تھا کہ انڈسٹریل زون کسی بھی ملک کامعاشی ہب ہوتا ہے یہاں بجلی مسائل حل ہونے سے معشیت پر بھی اچھا اثر پڑے گا