پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنی زیدی عربی سپر ہیرو فلم کرسٹار اور نائٹ اسٹالین میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر گزشتہ روز ایک عربی سپر ہیرو فلم کرسٹار اور نائٹ اسٹالین کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے۔فلم کے اس مزاحیہ ٹریلر میں دو سپر ہیروز کو دکھایا گیا ہے جن کا تعلق دیسی فیملیز سے ہیاور بظاہر دونوں اپنے راستے پر چلتے ہوئیمشکل میں پھنسیلوگوں کی مدد کرتے نظر آرہیہیں۔ اس فلم میں دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں بڑے اور نامور ہالی ووڈ سپر ہیروز کی فلموں کے کچھ مشہور مناظر کی پیروڈیز بھی بنائی گئی ہیں۔ پروڈکشن ہاوس ایکزوڈس پکچرز کے بینر تلے اجمل ظہیر احمد کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کو یوٹیوب پر شیئر کرتے ہوئے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فلم ابھی عکس بندی کے مرحلے میں ہے۔فلم کی ریلیز کے حوالے سے پروڈکشن ٹیم نے یوٹیوب پر صارفین سے سوال کیا گیا ہے کہآپ اسے کس اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر دیکھنا چاہیں گے؟اگرچہ فلم کے ٹریلر میں یمنی زیدی کی دو بار تھوڑی سی جھلک دکھائی گئی ہے لیکن اداکارہ کی شاندار اداکاری کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں۔ لہذا، اداکارہ یقینا اس فلم کا ایک اہم حصہ ثابت ہوں گی۔کیونکہ وہ اس فلم میں ایک ایسی لڑکی کا کردار اداکرتے ہوئے نظر آئیں گی جوکہ اپنی زندگی کے کافی برے دور سے گزرتی ہے، اسے اپنے خاندان، تارکین وطن ہونے کے اقدار اور ایک دیسی فیملی کی رسم و روایات سے نمٹنا ہوتا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">