اسلام آباد: (سی این پی)ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کی بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ شہری عمر مہتاب نے حسنین حیدر تھہیم ایڈووکیٹ کے ذریعے دائردرخواست میں سیکرٹری انفارمیشن، ایم ڈی اے پی پی اور دیگر فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ درخواست گزار میرٹ پر پورا اترتا تھا، متعلقہ ڈگری تجربے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ میں بھی اچھے نمبر حاصل کیےلیکن میرٹ پر آنے کے باوجود نظر انداز کیا گیا، جبکہ میرٹ پر پورے نہ اترنے والوں کو اے پی پی کی جانب سے کنٹریکٹ دے دیا گیا، درخواست میں یہ بھی کہاگیاکہ کئی امیدواروں کے ٹیسٹ میں نمبر کم ہونے کے باوجود انہیں کنٹریکٹ دے کر میرٹ کو نظر انداز کیا گیا،کچھ امیدواروں کے پاس نہ متعلقہ ڈگری، نہ ہی تجربہ تھا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اے پی پی کو ٹیسٹ ریکارڈ اور انٹرویو کی وڈیو ریکارڈنگ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں اورسپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کے احکامات جاری کیے جائیں،موجودہ بھرتیوں کو درخواست کے فیصلے تک معطل کیا جائے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">