اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ،راولپنڈی صدر کینٹ میں ورکرز کنونشن اور جلسہ عام کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی(سی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں راولپنڈی(صدر کینٹ) میں 21 مئی کوورکرز کنونشن بلانے اور جلسہ عام کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جس سے مرکزی و صوبائی قائدین کا اہم خطاب بھی ہوگا۔تحریک انصاف کے صوبائی رہنما محمد ناصر راجہ کے مطابق امپورٹڈ حکومت کیخلاف حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں21 مئی بروز ہفتہ کو شام6 بجے ڈھوک سیداں چوک میں ورکرز کنونشن و جلسہ عام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے تحریک انصاف کے مرکزی و صوبائی قائدین کا اہم خطاب بھی ہوگا،معلوم ہوا ہے کہ ورکرز کنونشن اور جلسہ کی کامیابی کیلئے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو پارٹی کی طرف سے ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں،سابق صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی تحریک انصاف کا گڑھ اور عمران خان کے چاہنے والوں کا شہر ہے،ورکر کنونشن تاریخی ہوگا جس میں پارٹی سے زیادہ پاکستان کے جھنڈے نظر آئیں گے،آئین پاکستان کی سربلندی، اداروں کی مضبوطی کیلئے عہد کیا جائیگا،انہوں نے مزید کہا کہ’’ امپورٹڈ حکومت نامنظور ،،اور’’ غلامی نامنظور،،کی تحریک پوری قوم کی تحریک ہے جس کے راستے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔