سیاسی عدم استحکام نے ملک کی خود مختاری اور سالمیت کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا،ڈاکٹر محسن حسن

اسلام آباد (سی این پی) پاکستان خود مختار تحریک کے بانی ڈاکٹر محسن حسن نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی بدحالی ، عوامی مسائل اور سیاسی عدم استحکام نے ملک کی خود مختاری اور سالمیت کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے، پاک فوج پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی ضامن ہے، افواج پاکستان کیخلاف کسی بھی قسم کی مہم اور سازش کو پوری قوت سے ناکام بنائینگے، ہماری تحریک کا مقصد ملک کو ہر لحاظ سے خود مختار بنانا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں پر امن اور منصفانہ انتخابات ہوں،معاشی خود مختاری کیلئے ہمیں آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلنا ہوگا، ملک میں منصفانہ ٹیکس نظام رائج کیا جائے تاکہ عوام اپنے حصے کا جائز ٹیکس ادا کریں۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان خود مختار تحریک کے بانی ڈاکٹر محسن حسن کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک سیاسی ، مذہبی، لسانی اور سماجی تفریق سے بالاتر ہے،ملک کی معاشی بدحالی ، عوامی مسائل اور سیاسی عدم استحکام نے ملک کی خود مختاری اور سالمیت کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے، ہم تما م ممالک سے برابری کی بنیاد پر دوستی اور امن چاہتے ہیں، پاک فوج پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی ضامن ہے، افواج پاکستان کیخلاف کسی بھی قسم کی مہم اور سازش کو پوری قوت سے ناکام بنائینگے اور پاک فوج اور عوام کے درمیان جو خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اسکے خلاف بھر پور تحریک چلانے کے ساتھ ساتھ ہر فورم پر پاک فوج کا دفاع بھی کرینگے، ہماری تحریک کا مقصد ملک کو ہر لحاظ سے خود مختار بنانا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں پر امن اور منصفانہ انتخابات ہوں،معاشی خود مختاری کیلئے ہمیں آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلنا ہوگا، ملک میں منصفانہ ٹیکس نظام رائج کیا جائے تاکہ عوام اپنے حصے کا جائز ٹیکس ادا کریں۔ہمیں اپنےنوجوانوں کو مایوسی سے بچانا ہوگا اور اور انہیں تعلیم کی جانب راغب کرتے ہوئے انکی بہترین تربیت کرنا ہوگی تاکہ وہ ملک کے باشعور اور ذمہ دار شہری بن سکیں۔