حتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت سابق چئیرمین اوگرا توقیر صادق کی غیر قانونی تقرری ریفرنس

اسلام آباد:(سی این پی) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت سابق چئیرمین اوگرا توقیر صادق کی غیر قانونی تقرری ریفرنس میں سابق وزراء اعظم راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر نیب نے جواب جمع کردیا۔گذشتہ رقز سماعت کے دوران نیب کی طرف سے ملزمان کی بریت درخواستوں پر جواب جمع کراتے ہوئے راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی، سکندر حیات میکن سمیت تمام ملزمان کی بریت کی درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کی گئی، نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے کہا کہ ملزمان کے خلاف کیس نیب دائرہ کار میں آتا ہے، ملزمان کے خلاف نیب آرڈیننس کے تحت ٹھوس شواہد موجود ہیں،عدالت ملزمان کی بریت کی درخواستوں کو خارج کرے، عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب اور ملزمان کے وکلاء سے حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت10دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔واضع رہے کہ سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا جاوید نذیر، شوکت حیات درانی نے بھی بریت دائر کر رکھی ہےاور ریفرنس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت چھ ملزمان نامزد ہیں،ملزمان پر خلاف قانون اور میرٹ سے ہٹ کر توقیر صادق کو چئیرمین اوگرا تعینات کرنے کا الزام ہے۔