عوام کا حق عوام تک پہنچانا ہے ، سفارشوں کو کھڈے لائن لگائیں گے،مولانا عبدالواسع

عمران خان جتنا مرضی جھوٹ بولیں،آپ کا سیاہ اعمال نامہ عوام کے سامنے ہےاب معاشی حالات کو ٹھیک کرنے کیلئے کچھ وقت چاہئے

سابقہ حکمرانوں پر جب احتساب آنے کا وقت آن پہنچ چکا ہے تو اب وہ اپنے سیا سی ساکھ کو بچانے کیلئے ملک کے اداروں پر الزامات لگارہے،وفاقی وزیر ہائوسنگ مولانا عبدالواسع کا سی این پی کو خصوصی انٹرویو

اسلام آباد (سی این پی)وفاقی وزیر ہائوسنگ مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ہمارا مشن ہے کہ عوام کا حق عوام تک پہنچانا ہے ، سفارشوں کو کھڈے لائن لگائیں گے ایک ہی سیٹ پر برجمان افسران، اور کرپشن میں ملوث کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا سابقہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی سے دو چار کیا ، عمران خان جتنا مرضی جھوٹ بولیں،آپ کا سیاہ اعمال نامہ عوام کے سامنے ہےاب معاشی حالات کو ٹھیک کرنے کیلئے کچھ وقت چاہئے ملک کے امن امان کی صورتحال کافی بہتر ہو چکی ہے جمعیت علماء اسلام حکومت میں ہوتے ہوئے حالات کی بہتری کیلئے کوششیں کر ہی ہے، سابقہ حکمرانوں پر جب احتساب آنے کا وقت آن پہنچ چکا ہے تو اب وہ اپنے سیا سی ساکھ کو بچانے کیلئے ملک کے اداروں پر الزامات لگارہے ان خیالات کا اظہار انہوں نےسی این پی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیامولانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ انہوں نے چارج سنبھالتے ہی ہائوسنگ فائونڈیشن ، پی ایچ اے سمیت دیگر اداروں کا دورہ کیا ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے مناسب اقدام بھی کئے انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیحی ہے حق اداروں کو ان کا حق ملے گا سابق دور حکومت میں جو کرپشن کا بازار گرم تھا اور کرپشن کرنے والوں کی لسٹیں بھی مرتب کر لی گئیں ہیں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہائوسنگ فائونڈیشن ، پی ڈبلیو ڈی، پی ایچ اے میں تعینات ایک ہی جگہ تعینات افسران کی رپورٹ متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کی ہے جس کی روشنی میں میرٹ کی دھجیاں بکھیرنے والے افسران کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا انہو ںنے کہا کہ آئندہ بھی ہائوسنگ سے متعلق تمام اداروں میں تعینات افسران کی کارکردگی رپورٹ بھی طلب کی ہے جس کی روشنی میں کارروائی ہوگی چار سال میں آٹا 35 سے 90، چینی 52 سے 120 روپے کلو ہوگئی، بجلی فی یونٹ 11 سے 24 جبکہ گیس 600 سے 1400 روپے مہنگی ہوگئی انہوں نے کہاکہ عمران جتنا مرضی جھوٹ بولیں،آپ کا سیاہ اعمال نامہ عوام کے سامنے ہے انہوں نے پارٹی کے عہدیداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے امیداروں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے دن رات محنت کر اور خیبر پختونخوا کی طرح بلوچستان میں بھی کلین سوئپ کیا جائے۔