اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کیخلاف8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس میں درخواست ہائیکورٹ میں زیر التواء ہونے کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور وکیل صفائی بیرسٹر شیراز راجپر عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی اس موقع پر آصف زرداری کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا اور معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التو ہونے کے باعث بغیر کاروائی کے سماعت9 جون تک کیلئے ملتوی کردی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">