چیئرمین نیب نے ادارے میں ٹرانسفر، پوسٹنگ پر فوری پابندی عائد کر دی۔نیب چیئرمین کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق جو ٹرانسفر، پوسٹنگ حال ہی میں کی گئی ہیں ان پر عملدرآمد بھی روک دیا گیا۔
اعلامیہ نیب میں کہا گیا ہے کہ نیب ہیڈ کوارٹرز اور تمام بیورو سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کریں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ہائی پروفائل کیسز میں تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے نیب لاہور اور FIA سے افسران کے تبادلے اور تقرریوں پر تشویش کا اظہار اور مقدمات واپس نہ لینے کا حکم دیا اور کہا کہ ہٹانے کی وجوہات جاننا چاہتے ہیں، متعلقہ افسران اپنے اوپر الزامات کا جواب دیں۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ بتایا جائے شہباز اور حمزہ شہباز کے کیسز میں تفتیشی افسران کے تقرر و تبادلے کس بنیاد پر کئے گئے۔