امریکہ میں ایکپرندہ دکان سے نکلنے والے شہری کا بٹوا لے اُڑا

امریکہ میں ایکپرندہ دکان سے نکلنے والے شہری کا بٹوا لے اُڑا

میساچوسٹس۔ امریکہ میں ایک سیانہ پرندہ اُس وقت ایک شخص کا بٹوا چھین کر اڑ گیا جب وہ خریداری کے بعدسٹور سےباہر نکل رہا تھا۔

میساچوسٹس کے رہائشی نووا کاربرگ نے بتایا کہ اس نے قریبی ساحل پر کچھ وقت گزارا تھا اور پھر ایک مقامی اسٹور کی طرف روانہ ہوا۔

شہری نے کہا کہ چونکہ وہ شرٹ اور شارٹس میں تھا، اس لئے اس کے کپڑوں میں کوئی جیب نہیں تھی، لہٰذا اس کا بٹوا اس کے ہاتھ میں تھا۔

کاربرگ نے بتایا کہ اس نے اپنا فون اور بٹوا اپنی خریداری کی ٹرالی کے اوپر رکھے ہوئے تھے کہ اچانک ایک پرندہ پرواز کرتا ہوا آیا، بٹوا اپنے منہ میں دبا اور فوراً اُڑ گیا۔ یہ سب کچھ میرے سامنے ہوا اور میں کچھ بھی نہیں کر سکا۔