فلوریڈا ۔امریکا میں ایک فوٹوگرافر اور ماڈل نے زیرِ آب 163.38 فٹ کی گہرائی میں فوٹو شوٹ کر کے اپنا ہی گینیز ورلڈ ریکارڈ بہتر بنا لیا۔
فلوریڈا کے ساحل پر، امریکا کے ڈائیونگ اور سیفٹی ماہر کی رہنمائی میں، کینیڈا کے اسٹیون ہیننگ اور سیارا اینٹوسکی نے 2021 میں 21 فٹ گہرائی میں زیرِ سمندر ماڈل فوٹو شوٹ کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
اس بار اسٹیون اور سیارا نے کئی مہینے تکنیکی تربیت، گیس کے آمیزے کی تیاری اور ڈی کمپریشن مشقیں کرتے ہوئے گزارے تاکہ بوکا ریٹن کے ساحل کے قریب ہائیڈرو ایٹلانٹک جہاز کے ملبے پر فوٹو شوٹ کر کے اپنے ہی سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ سکیں۔اسٹیون نے 163.38 فٹ کی گہرائی پر ماڈل سیارا کی تصاویر لے کر نیا ریکارڈ بنا دیا۔