وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس کے نفاذ کے اعلان کے فوری بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی فروخت کا شدید دباؤ دیکھنے میں آیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار پوائنٹس گر گیا۔
مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے فروخت کا شدید دباؤ دیکھنے میں آیا اور ابتدائی 2گھنٹوں کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 598 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 100 پر پہنچ گیا۔
دوپہر 12 بجے کے ایس ای 100 انڈیکس 4.8 فیصد یا 2 ہزار 53 پوائنٹس تک کم ہوگیا۔
پی اس ایکس کی رول بک کے مطابق اگر انڈیکس 5 فیصد بلند یا نیچے آتا ہے تو اسے بند کردیا جاتا ہے اور وہ 5 منٹ تک اسی سطح پر رہتا ہے جبکہ تمام سیکیورٹیز میں کاروبار بھی ایک خاص مدت تک روک دیا جاتا ہے۔