عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 12ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئیں

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں عالمی کساد بازاری کی وجہ سے طلب میں کمی کے خدشے کے باعث بڑی کمی آگئی ہے اور 12 ہفتوں کی کم تر سطح آگئی ہے

 رپورٹ کے مطابق ستمبر کی ڈیلیوری کے لیے برینٹ فی بیرل قیمت 2.99 ڈالر یا 2.9 فیصد تک گر کر 99.78 ڈالر پر آگئی ہے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 3.19 یا 3.2 فیصد تک گرگئی اور 96.31 ہوگئی۔

برینٹ کی قیمت میں 9 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی کی 8 فیصد کمی کے بعد قیمتیں 11 اپریل کے بعد کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔

انوسٹمنٹ بینک گولڈ مین سیچز کا کہنا ہے کہ تیل کی طلب میں کمی کساد بازاری کے بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث ہے۔