آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستانی روپیہ اوپر جانے لگا ہے جبکہ ڈالر کی قدر کم ہو رہی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 1 روپیہ 5 پیسے سستا ہونے کے بعد 209 روپے 5 پیسے کا ہو گیا ہے۔
اس سے قبل کاروبار کے آغاز پر آج صبح انٹر بینک میں ڈالر 85 پیسے سستا ہو کر 209 روپے 25 پیسے کا ہو گیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا ہو کر 211 روپے کا ہو گیا تھا۔
دوسری جانب آئی ایم ایف کے پاکستان سے معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 278 پوائنٹس اضافے کے بعد 42141 پر موجود ہے۔