ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور سونےکی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسویسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 500 روپے اضافہ ہوا ہے۔
8500 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 60 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔10گرام سونےکی قیمت 7 ہزار 288 روپےکے اضافے سے 1لاکھ37 ہزار 603 روپے ہوگئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسویسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں 19ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 1740ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔