ڈالر کی پرواز نہ رک سکی، روپیہ مزید کمزور جبکہ امریکی کرنسی کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپیہ 9 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 239 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف قرض کی منظوری کے وقت ڈالر 220 روپے پر فروخت ہو رہا تھا، قرض کی منظوری سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 18 روپے سے بھی زائد مہنگا ہو چکا ہے۔