امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 65 پیسے سستا ہو کر 237 روپے کا ہو گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور 100 انڈیکس345 پوائنٹس اضافے سے 40965 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ 23 ستمبر کو 16 روز بعد پاکستان میں امریکی ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کی معمولی کمی ریکا کی گئی تھی۔