امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپےکی قدر میں بہتری کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔انٹر بینک میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 3 روپے 2 پیسے سستا ہوکر 234 روپےکا ہوگیا۔
خیال رہےکہ دو روز کے دوران ڈالر 5 روپے 71 پیسےسستا ہوا ہے۔گذشتہ روز انٹربینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 2 روپے 63 پیسےکمی کے بعد 237 روپے 2 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 6 روپے 90 پیسےکم ہوکر 237 روپے 50 پیسے ہوگیا تھا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج سرمایہ کاری کا مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔