ایک ماہ کے دوران آلو ، پیاز ، انڈے اور چینی سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق ایک ماہ میں پیاز 33.42، آلو 14.57 فیصد مہنگے ہوئے جب کہ انڈے 5.34 ،چینی 3.67 اور چائے 14.79 فیصد مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ دال مونگ 46.29 فیصد، سرسوں کا تیل 44.7 فیصد اورگندم 43.4 مہنگی ہوئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں بجلی چارجز 0.34 فیصد اور مائع ایندھن 3 فیصد مہنگا ہوا ہے۔
دوسری جانب ادارہ شماریات کے مطابق سبزیاں 26.42 فیصد، دال مسور 11.17 فیصد سستی ہوئیں جب کہ ٹماٹر9.56، دال چنا 5.51 فیصد،چکن 5.08 فیصد، دال مونگ 3 فیصد، دال ماش 4.3 فیصد اور سفید چنے 2 فیصد سستے ہوئے ہیں۔