صدر اسلام آباد چیمبر احسن ظفر بختاوری نے حکومت اور آئی ایم ایف میں مذاکرات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف مذاکرات کے حوالے سے بزنس کمیونٹی سے مشاورت نہیں کی گئی،اس کے باوجود مشکل معاشی صورتحال میں حکومتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں،اپنے جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اگر آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہوا تو معاشی حالات خوفناک ہو جائیں گے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کے بعد چیزیں آسان ہو سکتی ہیں،صدر اسلام آباد چیمبر کا کہنا تھا کہ 300ارب کے نئے ٹیکسز کے حوالے سے مشاورت کی جائے،حکومت ،عوام اور بزنس کمیونٹی کو آئی ایم ایف کی کڑوی گولی نگلنا ہوگی،اس مشکل وقت سے نکلنے کیلئے ضروری ہے پالیسیوں میں تسلسل پیدا کیا جائے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">