معروف فوڈ پروڈیوسر اور سپلائر یونٹی فوڈز لمیٹڈ نے نٹ شیل کمیونی کیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو کمیونی کیشن اور اسٹریٹجک انگیجمنٹ پارٹنرمقرر کردیا ہے۔اس سلسلے میں حال ہی میں نٹ شیل گروپ کے ہیڈ آفس میں فرخ امین، سی ای او، یونٹی فوڈز لمیٹڈ اور محمد اظفر احسن، بانی اور سی ای او، نٹ شیل گروپ نے دستخط کیے۔ اس تقریب میں دونوں اداروں کے سینئر قیادت بھی موجود تھی، جن میں ائیر چیف مارشل سہیل امان (ریٹائرڈ)، چیف ایگزیکٹو اسٹریٹجک انگیجمنٹس، نٹ شیل گروپ؛ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات (ریٹائرڈ)، چیئرمین، یونٹی فوڈز لمیٹڈ؛ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر (ریٹائرڈ)، ایڈوائزر طاقت ور پاکستان پروگرام؛ میجر جنرل شہزاد نعیم خان (ریٹائرڈ)، چیف پبلک افیئر آفیسر، نٹ شیل گروپ؛ اور رابعہ شعیب احمد، ڈائریکٹر وچیف آپریٹنگ آفیسر، نٹ شیل گروپ شامل ہیں۔
اس موقع پر یونٹی فوڈز لمیٹڈ کے سی ای او فرخ امین نے کہا کہ ہم اپنے سلوگن ”فوڈ فار لائف“ کے تحت کسانوں کو بااختیار بنانے، ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ اور موثر فارم ٹو فورک سپلائی چین کے ذریعے ملک بھر میں خوراک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ اس سلسلے میں نٹ شیل کمیونی کیشنز کے ساتھ ہماری شراکت داری بیانیہ سازی، قیادت کی پوزیشننگ، اسٹریٹجک انگیجمنٹس، میڈیا کے توسط سے ہمارے مشن اور اقدامات کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرکے ملک بھر میں فوڈز کے حوالے سے ہمارے عزم کو فروغ دے گا۔
بانی اور سی ای او نٹ شیل کمیونی کیشنز محمد اظفر احسن نے کہاکہ یونٹی فوڈز لمیٹڈ اور نٹ شیل کمیونی کیشنز کے درمیان شراکت داری کا مقصد موثر کمیونی کیشن چینلز اور ٹولز کے ذریعے ملک میں غذائی تحفظ کے باہمی اور قومی مقصد کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ ہمارے زرعی شعبے کی ترقی دینے کے لیے یونٹی فوڈز کے ”طاقت ور پاکستان“ پروگرام پر مجھے پورا بھروسہ ہے۔ ہماری باہمی کوششوں سے توقع ہے کہ ہمارا زرعی معیشت نہ صرف ملکی ضروریات کو پورا کرے گا بلکہ ایک بڑے برآمد کنندہ کے طور پر اپنا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ترقی کرتا نظر آئے گا۔ ہم پاکستان کو خوراک کے حوالے سے محفوظ ملک بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
یونٹی فوڈز، پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں درج ایک نجی کمپنی ہے، جو اپنے فلیگ شپ برانڈ سنرج سمیت مختلف مشہور فوڈ برانڈز تیار کرتی ہے۔ اس نے ”طاقت ور پاکستان“ کے نام سے ایک ملک گیر مہم بھی شروع کی ہوئی ہے، جس کا مقصد پاکستان میں غذائیت کی کمی کو ختم کرنا ہے تاکہ سب کے لیے ایک روشن اور زیادہ خوشحال مستقبل ہو۔