پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سگریٹ انڈسٹری پر ٹیکسز میں اضافہ دو ماہ میں غیر قانونی سگریٹوں کا مارکیٹ شیئر 39 فیصد تک بڑھ گیا ، رپورٹکےمطابق گزشتہ دو ماہ میں سمگل شدہ سگریٹوں کی دستیابی میں200فیصد اضافہ ہوا۔پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران ملک میں 70 نئے سمگلڈ سگریٹ برانڈز مارکیٹ میں شامل ہوئے ہیں.جنوری 2023 میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا مارکیٹ شیئر 4.8 ارب سگریٹ تھے۔فروری 2023 میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا مارکیٹ شیئر 2.6 ارب سگریٹ تک کم ہو چکا ہے۔مارچ 2023 می پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا مارکیٹ شیئر 1.8 ارب سگریٹ ہو چکا ہے۔جنوری 2023 میں غیر قانونی سگریٹ مارکیٹ شیئر 2.8 ارب سگریٹ تھے۔فروری 2023 میں غیر قانونی سگریٹ مارکیٹ شہیر 4.6 ارب سگریٹ بڑھ چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مارچ 2023 میں غیر قانونی سگریٹ مارکیٹ شیئر 4.8 ارب سگریٹ تک بڑھ چکا ہے۔یکم جولائی 2022 سے 31 مارچ 2023 میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے 92 ارب کا ٹیکس جمع کروایا۔ رواں مالی سال کے مکمل ہونے تک پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی جانب سے 135 ارب روپے ٹیکس جمع کروانے کا امکان ہے۔20 فیصد ایکسائز ڈیوٹی بڑھنے کے باوجود حکومتی محصولات میں صرف 14 فیصد اضافہ ہوا۔ افغانستان اور ایران سے غیر ملکی سگریٹ پاکستان سمگل ہو رہا ہے۔ غیر ملکی سگریٹ پر کسٹم ڈیوٹی، ٹیکسز چوری کئے جاتے ہیں۔غیر ملکی سگریٹ کی ڈبیہ پر حکومت پاکستان کی منظور شدہ تصویری ہیلتھ وارننگ چسپاں نہیں ہوتی۔