وفاقی ترقیاتی ادارے میں اسلام آباد چیمبر اور انڈسٹریل ایسوسی ایشن کو سی ڈی اے بورڈ کا ممبر بنائے جانے پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا

وفاقی ترقیاتی ادارے میں اسلام آباد چیمبر اور انڈسٹریل ایسوسی ایشن کو سی ڈی اے بورڈ کا ممبر بنائے جانے پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے، تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے میں قانون کی سنگین خلاف ورزی جاری ہیں اور وفاقی دارالحکومت کے اہم فیصلوں کا اختیار اب تاجروں اور صنعت کاروں کو دے دیا گیا

اسلام آباد چیمبر اور انڈسٹریل ایسوسی ایشن سی ڈی اے کے ممبر بن گئے ہیں جس کے بعد سی ڈی اے کا اہم اجلاس بھی طلب کرلیا ہےاسلام آباد ترقیاتی ادارے کے آرڈیننس کے مطابق کوئی بھی ایسا شخص بورڈ ممبر نہیں بن سکتا جس کے مفادات کا ٹکرائو ہو

جبکہ دوسری جانب اسلام آباد چیمبر اور انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے درجنوں ممبرز ایسے ہیں جو اس وقت سی ڈی اے کے ڈیفالٹرز ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجروں اور صنعت کاروں کو سی ڈی اے کے فیصلوں کا اختیار دینے سے نئے تنازعات کھڑے ہونگے۔