ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا دام ایک لاکھ 25 ہزار 550 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 643 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار 639 روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 827 ڈالر فی اونس ہے۔