اسلام آباد(سی این پی)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال25-2024کے اہم اہداف پر اصولی اتفاق ہوا ہے
وفاق کی جانب سے آئندہ مالی سال25-2024کے بجٹ کا حجم 16500ارب روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 16500ارب روپے جبکہ مالیاتی خسارے کا ہدف 9000 ارب روپے اور ٹیکس وصولیوں کا ہدف گیارہ ہزار ارب روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے
وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال2024-25کے اہم اہداف پر اصولی اتفاق ہوا ہے تاہم اہداف کو حتمی شکل بجٹ سازی کے موقع پر دی جائے گی
پاکستان میں موجود آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ پیر سے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگا
نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشماد اختر اگلے ہفتے آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ اجلاس کریں گی جس میں آئی ایم ایف ٹیکنیکل ٹیم کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا