کراچی(سی این پی) تیل اور گیس کی دریافت میں او جی ڈی سی ایل کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، صوبہ سندھ میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لئے
آئل اینڈ گیس ڈیوپلمنٹ کمپنی لمیٹڈکے مطابق صوبہ سندھ میں درس ویسٹ کنواں نمبر 2 کی 2081 میٹر تک کھدائی کی گئی
درس کنواں سے 8.51 ملین 85 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس دریافت ہوئی جب کہ کنویں سے 360 بیرل یومیہ خام تیل بھی دریافت ہوا ہے۔
نئی دریافت سے ملکی امپورٹ بل میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی، مذکورہ دریافت او جی ڈی سی ایل کے ماہرین کی جارحانہ حکمت عملی کے نتیجے میں عمل میں آئی
نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل اور ملکی تیل وگیس کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا