پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے کاروبار کو سانپ سونگھ گیا، کاروباری مالیت 20 ماہ کی کم ترین سطح پر رہی۔
اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری دن میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا۔
بینچ مارک ھنڈریڈ انڈیکس 313 پوائنٹس کم ہو کر 45 ہزار 362 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں ھنڈریڈ انڈیکس 401 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی آج کم ترین سطح 45 ہزار 342 رہی۔
حصص بازار میں آج پونے 14 کروڑ شیئرز کا کاروبار 3 ارب 61 کروڑ روپے میں ہوا جو 20 مہینوں کی کم ترین مالیت ہے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 51 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 744 ارب روپے ہے۔