سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے ساتھ ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 27 ہزار روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے دام 86 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 8 ہزار 882 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 896 ڈالر ہے۔