PSO کا مالی سال 2024 کے 9 ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان کی صف اول کی انرجی کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے مالی سال 2024 کی9ماہ کی مدت میں کارکردگی کے حوالے سے اپنے عزم اور مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارکیٹ میں اپنی برتری کو برقرار رکھا۔

اس مدت کے لئے پی ایس او نے 13.4ارب روپے کے خالص منافع اور 28.5 روپے فی حصص کی آمدن کا اعلان کیا، مذکورہ مدت کیلیے پی ایس او کی مجموعی فروخت2.8 ٹریلین روپے رہی۔

26 اپریل 2024کو ہونے والے اجلاس میں کمپنی کے بورڈ آف مینجمنٹ نے 31مارچ، 2024کو ختم ہونے والی9ماہ کی مدت کیلیے گروپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔