ہونڈا سی ڈی 70 کی حیران کن نئی قیمت سامنے آگئی

ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمتوں میں اضافہ، معیار مزیدگھٹ گیا،وزن بھی کم

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی قوت خرید پر گہرا اثر ڈالا ہے اور موٹر سائیکل خریدنا بھی ایک محاذ کی شکل اختیار کر گیاہے ۔

ہنڈا سی ڈی 70اپنی فیول ایوریج کے باعث ہمیشہ سے صارفین کی پہلی ترجیح رہی ہے، ہنڈا سی ڈی 70سی سی کی قیمت ایک لاکھ 57ہزار 900روپے ہے۔

موٹرسائیکل ایک اور ماڈل ’سی ڈی 70ڈریم‘ میں بھی آتی ہے، جس کی قیمت اس وقت ایک لاکھ 68ہزار 900روپے ہے۔

یہ موٹرسائیکل اوسطاً50سے 60کلومیٹر فی لیٹر کی فیول ایوریج دیتی ہے، جس کی وجہ سے شہری اسے پسند کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کی مینٹی نینس کا خرچ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

دوسری جانب جڑواں شہروں کی عوام نے ہنڈا 70 کی قیمتوں میں اضافہ اور معیار کم ہونے پر شدید احتجاج کیا ہے اور کہا کہ قیمتیں اتنی بڑھ گئیں ہیں کہ اب خریدنے کی سکت نہیں رہی جبکہ ان کا معیار بھی بہت کم ہوگیا ہے ،اس کا وزن اتنا کم ہوگیا کہ حادثات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے