گرل فرینڈ کی آئی فون کی خواہش پوری ،عاشق نے ماں کے زیورات بیچ دیئے

30 ہزار تک ملنے والے بہترین موبائلوں کی فہرست سامنے آگئی

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)مہنگائی کی لہر نے شہریوں کی قوت خرید میں گہرا اثر ڈالا ہے جس کے باعث موبائل کمپنیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں لیکن ہم آپ کو چند ایسے شاندار موبائل فونز بتانے جارہے ہیں جنہیں آپ 30 ہزارروپے تک خرید سکتے ہیں ۔

انفینکس ہاٹ 40 آئی میں کی قیمت 28 ہزار 499 روپے ہے لیکن اس میں دیئے گئے فیچرز کسی مہنگے موبائل سے کم نہیں ، کمپنی نے موبائل فون میں 6.56 انچ کا ایچ ڈی ڈسپلے دیا ہے جبکہ یہ دو ویرینٹس میں میسر ہے۔
آپ اسے 4 جی بی ریم اور 128 میمری یا 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری میں خرید سکتے ہیں ۔اس میں 50 میگا پگسلز بیک کیمرہ اور 32 میگا پگسلز فرنٹ کیمرہ دیا گیاہے ، موبائل میں لمبا ساتھ نبھانے والی 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے ۔

اس طرح زیڈ ٹی ای بلیڈ وی 50 کی قیمت 27 ہزار 999 روپے ہے اس میں 6.6 انچ کا ڈسپلے ، 4/8 جی بی ریم اور 128/256 جی بی میموری کی سہولت دی گئی ہے ، جبکہ 50 میگا پگسلز بیک کیمرہ اور 8 میگا پگسلز کا فرنٹ کیمرہ نصب کیا گیا ہے ۔ اس کی بیٹری بھی 5 ہزار ایم اے ایچ ہے ۔

اس کے علاوہ موبائل فون کی قیمت بھی 27 ہزار 999 روپے متعارف کروا گئی ہے ، اس میں 6.71 انچ کا بڑا ایچ ڈی ڈسپلے ، 4/6 جی بی ریم اور 64/128 جی بی میموری فراہم کی گئی ہے بیک کیمرہ 50 میگاپگسلز اور فرنٹ کیمرہ 8 میگا پگسلز دیا گیاہے ۔ اس کی بیٹری 5 ہزار 120 ایم اے ایچ کی دی گئی ہے ۔

اس طرح 30 ہزار روپے کی رینج میں موبائل خریدنے کے خواہمشندوں کیلئے یہ بھی ایک بہترین فون ہے جس میں 6.74 کا بڑا ڈسپلے دیا گیاہے ، اس کی ریم 4 جی بی جبکہ میموری میں 64 اور 128 جی بی کی سہولت میسر ہے ، بیک کیمرہ 50 اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پگسلز ہے ، جو کہ سیلفی کے شوقین افراد کے ذوق کو سامنے رکھتے ہوئے دیا گیاہے ۔ اس میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری نصب کی گئی ہے ۔

مارکیٹ میں اونر کے موبائل فونز اپنی پہنچان آپ ہیں اور کسی تعارف کے محتاج نہیں ،اس میں 6.56 انچ کا ڈسپلے ، ریم 4 جی بی اور میموری 128 جی بی دی گئی ہے جو کہ بے شمار تصاویر اور ویڈیوز محفوظ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے ۔بیک کیمرہ 50 میگا پگسلز اور فرنٹ کیمرہ 5 میگاپگسلز کا دیا گیاہے ۔ بیٹر ی 5200 ایم اے ایچ کی نصب کی گئی ہے ۔