لاہور ( کامرس رپورٹر )مالی سال 2024-25کے دوران جولائی سے مئی تک جاری کھاتوں کا خسارہ 1.812ارب ڈالر کی مثبت سطح پر رہا۔ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال2023-24کے اسی دورانیے میں یہ خسارہ 1.572ارب ڈالر تھا۔
انہوں نے بتایا کہ وسیع تجارتی خلیج اور بڑے قرضوں کی ادائیگی کے باعث ملک کے جاری کھاتوں کے خسارے کے باعث رواں مالی سال کے ماہ مئی میں خسارہ 47ملین ڈالر کے اضافے کے ساتھ 103ملین ڈالر رہا جو ماہ مارچ میں1.2ارب ڈالر تھا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ مالی سال کا اختتام 30جون کو ہورہا ہے اور حکومت نے اس جاتے ہوئے مالی سال کی ادائیگیوں کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کئے ہوئے ہیں۔