ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ ریکارڈ

اسلام آ باد (کامرس رپورٹر)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 50 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافے کے بعد سونا 3 لاکھ 50 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا ہے۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 686 روپے اضافے کے بعد 299,554 روپے سے بڑھ کر 300,240 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 274601 روپے سے بڑھ کر 275,230 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,782 روپے اور 3,242 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,276 ڈالر سے بڑھ کر 3،282 ڈالر ہو گئی۔