اسلام آباد (کامرس رپورٹر )پاکستان میں دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں ( موٹر سائیکل و رکشہ) کی مارکیٹ نے ،مالی سال( جون 2025) میں شاندار کارکردگی دکھائی، فروخت میں 54 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ اعداد و شمار پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کی جانب سے جاری کیے گئے ، رپورٹ کے مطابق ہونڈا نے حسبِ روایت مارکیٹ میں اپنی قیادت برقرار رکھی،یونائیٹڈ موٹر سائیکل سب سے فروخت ہوئی، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں تین گنا سے بھی زیادہ سیل ہوئی۔
تین پہیوں والی گاڑیوں(رکشے) کے سیکٹر میں قنقشی (Qingqi) اور روڈ پرنس (Road Prince) نےشاندار کارکردگی دکھائی، دونوں برانڈز کی فروخت دوگنی سے زیادہ ہو گئی ، ماہرین کا کہنا ہے کہ کم قیمت ٹرانسپورٹ کی بڑھتی ہوئی طلب اور شہروں میں آمدورفت کی ضروریات اس اضافے کی اہم وجوہات ہیں ، اس کے علاوہ، فیول ایفیشینسی اور کم مرمت لاگت بھی صارفین کو موٹر سائیکل و رکشہ کی طرف مائل کر رہی ہے ، آٹو انڈسٹری کے ماہرین نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو رواں مالی سال کے اختتام تک موٹرسائیکلز اور رکشوں کی فروخت میں ایک نیا ریکارڈ قائم ہوگا۔