سنگاپور( مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ دنیا کی بڑی معیشتوں کی تخمینوں سے بہتر معاشی کارکردگی اور تجارتی کشیدگیوں میں کمی کے اشارے بتائی جا رہی ہے۔
جمعرات کو کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت 27 سینٹ یا 0.39 فیصد بڑھ کر 68.79 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 31 سینٹ یا 0.47 فیصد اضافے کے ساتھ 66.69 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔
امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکی خام تیل کے ذخائر میں 3.9 ملین بیرل کی کمی ہوئی جو کہ متوقع 552,000 بیرل کی کمی سے کہیں زیادہ ہے۔ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے جاری کردہ تازہ معاشی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں معاشی سرگرمیوں میں بہتری دیکھی گئی ہے