پشاور (کامرس رپورٹر ) خیبرپختونخوا اسمبلی میں موٹر وہیکل آرڈیننس ترمیمی بل 2025 پیش کر دیا گیا، جس کے تحت شہریوں کو اپنی پسند کے شخصی رجسٹریشن مارک حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی مجوزہ بل کے مطابق گاڑی کی فروخت کے بعد بھی رجسٹریشن نمبر مالک کے پاس ہی رہے گا، تاہم اگر 3 سال تک اس نمبر کو استعمال نہ کیا گیا تو وہ منسوخ کر دیا جائے گا ترمیمی بل میں رجسٹریشن نمبر میں جعلسازی کرنے والوں کے لیے بھاری جرمانے اور گاڑی ضبط کرنے کی سزا بھی تجویز کی گئی ہے بل کے مطابق رجسٹریشن نمبر کو فعال رکھنے کے لیے سالانہ بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔ مزید برآں مالک کی وفات کی صورت میں گاڑی ان کے ورثا کے نام منتقل کردی جائے گی۔
