آصف زرداری کیخلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس،شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر جرح نہ ہوسکی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری وغیرہ کیخلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت درخواستوں پر جرح نہ ہو سکی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران سابق صدر آصف زرداری کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیاجبکہ وکلا ءکے دیگر کیسز میں مصروفیت کے باعث بریت کی درخواستوں پر جرح نہ ہو سکی اورعدالت نے سماعت 16جون تک کیلئے ملتوی کر دی۔