گستاخانہ مواد تشہیر کیس میں وکلاء صفائی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد(سی این پی)انسدادسائبر کرائم کی خصوصی عدالت کے جج راجہ آصف محمود کی عدالت میں زیر سماعت گستاخانہ مواد تشہیر کیس میں وکلاء صفائی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔گذشتہ روز شگفتہ کرن اور شہزادہ فہد کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ملزمان کو عدالت پیش کیاگیا جبکہ مدعی مقدمہ شیرازاحمد فاروقی اپنے وکیل راؤ عبدالرحیم اور گواہ عمر نواز بھی عدالت پیش ہوئے،ملزمان کے وکلاء کی عدم دستیابی کے باعث عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت14 جون تک کیلئے ملتوی کردی۔