اسلام آباد:(سی این پی) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری وغیرہ کیخلاف منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں نیب نے آصف زرداری کی بریت کی درخواستوں کی مخالفت کر دی۔گذشتہ روزسماعت کے دوران نیب نے بریت درخواستوں پر جواب جمع کراتےہوئے مخالفت کردی اور آصف زرداری کی دونوں ریفرنسز میں بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کی استدعاکرتےہوئے کہاکہ بطور صدر پاکستان آصف زرداری نے اختیارات کا غلط استعمال کیا،نیب نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں قانون کے مطابق کیسز بنائے،عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتےہوئے سماعت 16دسمبر تک ملتوی کردی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">