اسلام آبادتھانہ کوہسار پولیس نے اندھے قتل کی واردات قلیل وقت میں ٹریس کر کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔ملزم عثمان جاوید نے 08جون کی رات اپنے سگے بھائی کو چھری سے قتل کر کے وقوعہ کو خود کشی کا رنگ دیا ، پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے جدید خطوط پر تفتیش کی اور قتل کے وقوعہ کو ٹریس کیا۔ ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی پولیس ٹیم کو شاباش ۔تفصیلات کے مطابق مورخہ08جون 2022رات گئے پولیس کو اطلاع ملی کہ سید پور گاﺅں میں ایک قاسم جاوید نامی لڑکے نے خود کشی کی ہے جس کی ڈیڈ باڈی کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ اس اطلاع پر ایس پی سٹی نوشیروان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او کوہسار خالد محمود اعوان کو ہدایت کی کہ وہ خود جائے وقوعہ کا وزٹ کریں اور رپورٹ پیش کریں جس پر ایس ڈی پی او کوہسارکی زیر نگرانی ایس ایچ او کوہسار ٹیپو سلطان معہ افسران و جوانوں نے جائے وقوعہ اور ہسپتال کا وزٹ کیا اور تما م ترشواہد اکٹھے کئے ۔ مقتول کے بھائی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا کہ اس کے بھائی نے گھریلولڑائی جھگڑے پر چھری کے وار سے خود کشی کرلی ہے ۔ پولیس نے معاملے کو مشکوک سمجھتے ہوئے وقوعہ کا مقدمہ نمبر 472/22بجرم 302ت پ پولیس کی مدعیت میں درج کر کے تفتیش عمل میں لائی اور جدید خطوط پر تفتیش کر کے وقوعہ میں ملوث مقتول قاسم جاوید کے سگے بھائی ملزم عثمان جاوید کو گرفتار کرلیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کر لیا ہے ، ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے ۔ ملزم نے پولیس کو جھانسہ دے کر قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی ۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور انعامات کا اعلان کیا ہے ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">