وفاقی دارلحکومت کے مختلف علاقوں میں منشیات ، شراب فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے09ملزمان گرفتار

اسلام آباد پو لیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری۔وفاقی دارلحکومت کے مختلف علاقوں میں منشیات ، شراب فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے09ملزمان گرفتار ، ملزمان کے قبضے سے 2150گرام ہیروئن ، 04 تیس بور پسٹل معہ ایمونیشن ، ایک خنجربر آمد ۔تھانہ بھارہ کہو پولیس نے جعلی شراب کی فیکٹری پر چھاپہ مارکرد وملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے 150لیٹر شراب اور ایک ہزار سے زائد شراب کی بو تلیں بر آمد ، گرفتار ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں اسلام آباد پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری، مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 09ملزمان گرفتار ، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2150گرام ہیروئن ،04تیس بور پسٹل معہ ایمونیشن ، ایک خنجر اور 150لیٹر شراب بر آمد، تھانہ بھارہ کہو پولیس نے منشیات اور شراب فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے جعلی شراب کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے بڑی تعداد میں شراب بر آمد کرلی، گرفتار ملزمان کی شناخت وسیم احمد ، محمد خان ، وسیم جاوید اور شکیل عرف کوڈو کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزمان کے قبضے سے150لیٹر شراب اور ایک ہزار سے زائد شراب کی بو تلیںاور 2150گرام ہیروئن بر آمد کر لیں، تھانہ سبزی منڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان قاری زاہد ، جاوید عرف شاپری اور دولت خان کو گرفتا رکرکے انکے قبضے سے 02 تیس بور پسٹل اور ایک خنجر برآمد کرلئے، تھانہ کھنہ اور لوہی بھیر پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے دوملزمان اظہر خان اور ظہیر عباس کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے دو تیس بور پسٹل بر آمد کرلئے ، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے تما م افسران کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور اس کے سدباب کیلئے جامعہ حکمت عملی اپنائی جائے، کسی بھی عناصر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گا اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائیا ں جاری رکھی جائیں۔