سابق ڈائریکٹرجنرل نیب کرنل ریٹائرڈ صبح صادق وغیرہ کے خلاف اختیارات سے تجاوز ریفرنس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق ڈائریکٹرجنرل نیب کرنل ریٹائرڈ صبح صادق وغیرہ کے خلاف اختیارات سے تجاوز ریفرنس میں درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرالتواء ہونے کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران وکیل صفائی عدالت پیش نہ ہوئے، عدالت نے بریت مسترد ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج ہونے پر ریفرنس کی سماعت3اگست تک کیلئے ملتوی کردی۔