بلال ثابت ڈکیت گینگ کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ

سیکٹر ڈی 12 میں بلال ثابت ڈکیت گینگ کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ۔فائرنگ سے پولیس اہلکار احتیاطی تدابیر کی وجہ سے محفوظ رہے۔

ملزمان کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔یہ گینگ دو پولیس جوانوں کو شہید کرنے میں بھی ملوث ہے۔

بلال ثابت گینگ درجنوں ڈکیتیوں میں ریکارڈ یافتہ کریمینل گینگ ہے۔اگر کسی کے پاس اس گینگ کے متعلق کوئی اطلاع ہو تو فوری ریسکیو 15 پر دیں۔

اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔