جعلی اکائونٹس سے پلاٹ خر یداری کا ریفرنس،عدم پیشی یونس قدوائی اور عبدالرشید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت خواجہ عبدالغنی مجید وغیرہ کے خلاف جعلی اکاؤنٹس سے  پلاٹ خریداری کے ریفرنس میں طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر دوملزمان یونس قدوائی اور عبدالرشید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر اور دیگر عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی اور ریفرنس فائل ہونے سے اب تک مسلسل غیر حاضری پر دو شریک ملزمان یونس قدوائی اور عبدالرشید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت17 اگست تک کیلئے ملتوی کردی۔ملزمان پر کراچی کنٹونمنٹ میں خریدے گئے پلاٹ کی ادائیگی جعلی اکاؤنٹس سے کیے جانے کا الزام ہے۔