اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بنچ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو وکیل فراہم کرنے کی حکومتی درخواست میں اٹارنی جنرل کو نئی قانون سازی کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے گئے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ کیا اس معاملے سے متعلق کوئی قانون سازی ہوئی ہے، جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے عدالت کو بتایاکہ جی، ایک ایکٹ پاس ہوا ہے،اٹارنی جنرل صاحب سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، استدعا ہے کہ سماعت ملتوی کی جائے،عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">