اسلام آباد(سی این پی)شوہر نے بیوی پر پستول تان لیا۔تھانہ کھنہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔گزشتہ روز مدعی مقدمہ رحمن زادہ جو کہ سوہان کا رہائشی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ میری چھوٹی بھابھی کے ساتھ میرے چھوٹے بھائی کا جھگڑا ہوا تومیں نے بھائی کو سمجھانے کی کوشش کی۔جس پر چھوٹے بھائی نے اپنی بیوی کی طرف پستول تان لیا۔میں دونوں کو گولی مار دوں گا۔اورساتھ میں اوپر کی طرف فائر کیا۔ اور کہا کہ اگر آپ نے مجھ سے کوئی بات کی تو جان سے مار دونگا۔مجھے اپنے بھائی سے جان کا خطرہ ہے۔وہ میرے ساتھ ہی گھر میں رہتا ہے۔اور اس کی بیوی بھی اس سے خوفزدہ رہتی ہے۔اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔تھانہ کھنہ پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 678/22 بجرم 337H2/506/2درج کرکے تفتیش شروع کردی
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">