توقیر صادق کیخلاف کرپشن ریفرنس، گواہ کا بیان قلمند، شریک ملزم کی بریت درخواست پر جواب کیلئے نوٹس جاری

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت توقیر صادق وغیرہ کے خلاف اوگرا کرپشن ریفرنس میں گواہ کا بیان قلمبند، شریک ملزم کی بریت درخواست پر جواب کیلئے نوٹس جاری کردیا گیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف، وکیل صفائی ارشد تبریز اور دیگر عدالت پیش ہوئے، دوران سماعت نیب نے ملزم توقیر صادق کی بریت درخواست ہر جواب کراتے ہوئے درخواست خارج کرنے کی استدعاکی، عدالت نے نیب گواہ اطہر بصیر کا بیان قلمبند کیا، اس موقع پر شریک ملزم عقیل کریم ڈیڈی کی جانب سے نیب ترمیمی ایکٹ2022ء کے تحت بریت درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت25 اگست تک کیلئے ملتوی کردی۔